ٹیکساس :ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو بچا لیا

سڑکیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ، خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا

ٹیکساس () امریکی ریاست ٹیکساس میں ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلابی پانی میں پھنسے چھ افراد کو بچالیا ۔ ڈینٹن کاؤنٹی میں مسلسل بارش کے بعد سیلابی صورتحال بن گئی ۔ سڑکیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ، ریسکیو اہلکاروں نے پانی میں پھنسے چھ افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچایا ۔ خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.