Latest National, International, Sports & Business News

ٹینس اسٹار نواک جوکووک نے شنگھائی ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووک نے ارجنٹینا کے جوان مارٹن ڈل پوٹرو کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ نواک جوکووک نے فائنل میں ڈل پوٹرو کو 1-6، 6-3، 6-7 (7/3) سے شکست دی اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو شکست دینے اور گزشتہ ہفتے جاپان اوپن اپنے نام کرنے والے ڈل پوٹرو پہلے سیٹ ميں کچھ آف کلر نظر آئے تاہم دوسرے اور تیسرے سیٹ انہوں نے جوکووک کو مشکلات میں ڈالے رکھا، دوسرا سیٹ 3 کے مقابلے ميں 7 پوائنٹس سے جیتنے کے بعد تیسرا سیٹ میں ڈل پوٹرو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.