ٹیم متحد ہو کر کھیلی تو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے :انتخاب عالم

نوجوانوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم دنیا کی کسی ٹیم سے کم نہیں :سابق کرکٹر کا تقریب سے خطاب

کراچی () کراچی کے نجی کالج میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ سابق کرکٹر انتخاب عالم کہتے ہیں کہ قومی ٹیم متحد ہوکر کھیلے تو ورلڈ چیمپئن بن سکتی ہے ۔ کراچی کے نجی کالج میں ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں سابق کرکٹر انتخاب عالم ، ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی نے بھی شرکت کی ۔ رئوف صدیقی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، سابق کرکٹر انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں انیس سو بانوے کے عمران خان ، وسیم اکرم اور جاوید میانداد نہیں لیکن نوجوانوں پر مشتمل یہ ٹیم کسی سے کم بھی نہیں ۔ ٹیم متحد ہوکر کھیلے گی تو ضرور کامیاب ہوگی ۔ اس موقع پر نوجوان طالب علموں نے ترانہ پڑھا اور ٹیم کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.