خواہش ہے آفریدی کی کپتانی میں پاکستان ورلڈ کپ جیتے :یونس

ٹیسٹ کرکٹ میں جاوید میانداد کے برابر سکور کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے :ٹیسٹ کرکٹر

کراچی () کراچی انٹر سکول کر کٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے شاہد آفریدی کی کپتانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ کراچی جم خانہ میں ہونے والی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں یونس خان اور شاہد آفریدی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی شرکت کی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ان کی کپتانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا اور ان کی خواہش ہے کہ شاہد آفریدی بھی ٹرافی پاکستان کے نام کریں ۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جاوید میانداد کے برابر سکور کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آنے سے پرانی یادیں تازہ ہوگئیں ۔ انٹر سکول ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ایونٹ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا ۔ افتتاحی میچ سینٹ پال اور رینجرز سکول کے درمیان شیڈول ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.