ٹیم انتظامیہ نے عرفان کا متبادل ابھی طلب نہیں کیا، معین خان

ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی تو امکان ہے کہ محمع عرفان کی جگہ لینے کیلیے بلاول بھٹی یا محمد سمیع کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ البتہ چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے کسی متبادل کی درخواست نہیں کی ہے میڈیا قیاس آرائیاں کررہا ہے۔ محمد عرفان اس وقت پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں اور کوارٹر فائنل کے بعد انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وقار یونس نے کہا کہ عرفان کو اسٹریس فریکچر ایک دن میں نہیں ہوا ہے۔ ہم نے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کرانے کے بعد اس کے اسٹریس فریکچر کا پتہ لگایا ہے۔عرفان کا ان فٹ ہونا افسوس ناک اور ٹیم کے لئے بڑا نقصان تھا وہ اپنی بولنگ سے فرق ڈال رہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.