ٹیسٹ کرکٹ کے تحفظ کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی، ای این چیپل

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے طویل طرز کی کرکٹ کو بچانے کا سادہ فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کو بچانا ہے تو فرسٹ کلاس کا قرض چکانا ہوگا، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بہترین کھلاڑی صرف ٹوئنٹی 20 تک محدود ہوکر نہ رہ جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ای ین چیپل کہتے ہیں کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی حد سے زیادہ مقبولیت کی وجہ سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو شدید خطرات لاحق ہیں 5 روزہ طرز کی صورتحال زیادہ خراب ہے، اسی لیے حال ہی میں نائٹ ٹیسٹ کرکٹ پر زیادہ بات کی جارہی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اس سلسلے میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا ہے تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ بدستور کھلاڑیوں کی پہلی ترجیح رہے، طویل طرز کی کرکٹ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ یکطرفہ مقابلے ہیں، ایسے ممالک جن کو پانچ روزہ میچز میں جدوجہد کا سامنا ہے، انھیں اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمارے سامنے ویسٹ انڈیز کی مثال موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.