ویرات کوہلی ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رن مشین کا روپ دھارنے میں کامیاب

نئی دہلی: بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کی نئی رن مشین بن گئے، انھوں نے رواں برس اب تک اس طرز میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، اگرچہ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے گذشتہ میچ میں صرف 14 رنز بناسکے مگر یہ مختصر اننگز بھی انھیں اس طرز میں ایک سال میں ایک ہزاررنز کا سنگ میل عبور کرنے والا دوسرا بھارتی بیٹسمین بنانے کیلیے کافی تھی۔

ان سے قبل سریش رائنا نے 2012 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا تاہم ویرات کوہلی کی اس کاوش کو جو چیز زیادہ خاص بناتی ہے وہ ان کا سال کے صرف ابتدائی 5 ماہ میں ہی اس سنگ میل پر پہنچنا ہے، وہ ایک کیلنڈر ایئر میں 1000 رنز تک کم ترین 18 اننگز میں پہنچے، ان کا اب تک اس سال میں اسکور 90*، 55*، 50، 7، 49، 56*، 41*، 23، 55*،24، 82، 89*، 75، 79، 33، 80، 100 اور 14 رہا۔ ابھی اس سال میں اس طرز کے بہت سے میچز باقی ہیں جن میں وہ زیادہ رنز اسکور کرکے دوسرے کھلاڑیوں سے فرق کو وسیع کرسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.