گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے انڈیکس979پوائنٹس بلند

کراچی:  گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 10 بالائی حد کے اضافے سے 34700 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا حجم 69 کھرب روپے سے بڑھ کر 72 کھرب روپے کے سطح پرجا پہنچا۔ گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹیلی کام، آئل اینڈ گیس، توانائی، بینکنگ، فرٹیلائزر سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کے باعث مارکیٹ میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ مندی کی زد میں رہی اور انڈیکس54.98پوائنٹس گھٹ گیا تاہم 4کاروباری دنوں میں انڈیکس میں1034.73پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران منافع بخش حصص کی خریداری کے باعث کاروباری تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 34800 پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم کاروباری اتارچڑھاؤ کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 33400 پوائنٹس کی کم سطح پربھی آگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.