ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، نیوزی لینڈ کی ایک درجہ ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی ایک درجہ ترقی ہو گئی۔

دبئی:(ز) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کو سیریز میں ایک صفر سے شکست دینے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو صلہ مل گیا۔ کیوی ٹیم پانچ پوائنٹس کی برتری سے ایک درجہ ترقی کر کے ساتویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ بھارت ریٹنگ پوائنٹس میں کمی کے باوجود دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ بر قرار ہے۔ آسٹریلیا کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی درکار ہے۔ درجہ بندی میں پاکستان کی 100 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

تبصرے بند ہیں.