ویلنگٹن: دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا، کیویز نے سیریز ایک صفر سے جیت لی

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا۔ میزبان کیویز نے دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

ویلنگٹن:) سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ پانچویں روز ہوا۔ کیویز نے دوسری اننگز میں آٹھ وکٹ پر 680 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 435 رنز کا ہدف دیا۔ برینڈن میکولم نے یاد گار ٹرپل سنچری بنا کر کیپٹن اننگز کھیلی۔ وہ 302 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واٹلنگ نے 124 اور جمی نیشام نے 137 رنز کا شاندار حصہ ڈالا۔ بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں پر 166 رنز اسکور کیے تھے۔ منیجمنٹ کے مطابق میچ کو ڈرا کر دیا گیا۔ میکولم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.