ابوظہبی :پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف چوتھا بڑا ٹوٹل بورڈ پر سجا دی

چوتھی مرتبہ کسی بھی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف چوتھی وکٹ کے نقصان سے قبل 500 رنز کا ہندسہ عبور کیا

ابوظہبی () ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف چوتھا بڑا ٹوٹل سکور بورڈ پر لگا دیا ۔ پاکستان کا آسٹریلوی حریف کے خلاف چوتھا جبکہ یو اے ای میں کسی بھی ٹیم کے جانب سے دوسرا بڑا مجموعہ سکور بورڈ کی زینت بنایا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ تیسرے چوتھے اور پھر پانچویں نمبر کے بیٹسمین ایک ہی اننگز میں سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ، اظہر علی ، یونس خان اور مصباح الحق نے یہ سنگ میل عبور کیا ۔ چوتھی بار کسی بھی ٹیم نے کینگروز کے خلاف چوتھی وکٹ گنوانے سے قبل 500 کا ہندسہ پار کیا ۔ گرین شرٹس نے 2001 کے بعد کسی بھی اننگز میں سب سے زیادہ 28 بار عمدہ رننگ سے تین ، تین رنز بٹورنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 2006 کی اننگز کے دوران 26 مرتبہ تین ، تین رنز ٹوٹل میں شامل کرائے تھے ۔ –

تبصرے بند ہیں.