ٹیسٹ میچوں کی رینکنگ جاری، چندر پال پانچویں سے تیسرے نمبر پر آ گئے

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ چندر پال پانچویں سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔ پابندی کا شکار سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کا کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا۔ 

دبئی: () دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی بنگلا دیش کے خلاف کلین سویپ جیت کے بعد تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی۔ ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے چندر پال 2 درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔ بیٹسمین کی فہرست میں مصباح الحق دسویں نمبر پر براجمان ہیں غیرقانونی بولنگ ایکشن کے باعث پابندی کا شکار سعید اجمل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ جادوگر آف اسپنر ایک درجے تنزلی کے ساتھ بولنگ میں دسویں نمبر پر چلے گئے۔ –

تبصرے بند ہیں.