نیشنل ٹی ٹوئنٹی،حیدرآباد ہاکس، راولپنڈی ریمز نے ابتدائی میچ جیت ل

کراچی()نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کراچی میں ہو گیا ، پہلے میچ میں حیدرآباد ہاکس اور راولپنڈی ریمز اپنے میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔ 

قومی کرکٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں حیدرآباد ہا کس نے کوئٹہ بیرز کو سات رنز سے شکست دے دی ۔ حیدرآباد کے شعیب لغاری مین آف دی میچ قرار پائے ۔ دوسرے میچ میں فاٹا چیٹاز کو راولپنڈی نے بآسانی زیر کر لیا۔ فاٹا کی جانب سے 141رنز کا ہدف دیا جسے راولپنڈی نے دو وکٹ کے نقصان پر15 اوورز میں باآسانی پورا کیا ۔ راولپنڈی کے اویس ضیاء سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ –

تبصرے بند ہیں.