ایشین گیمز کیلئے قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

لاہور()ایشین گیمز کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا ، ٹیم آج رات کوریا کے روانہ ہوگی ۔ کھلاڑی ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ 

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کوچ محتشم رشید کے زیر نگرانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم ہو گیا۔ منیجر عائشہ اشعر کا کہنا تھا کہ حالیہ آسٹریلیا ٹور سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے ، ٹیم ایک مضبوط یونٹ بن چکی ہے۔ بیٹنگ کو قومی ویمن ٹیم کی کمزوری سمجھا جاتا ہے لیکن کھلاڑیوں کے مطابق وہ ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور ان کے لیے ہدف صرف جیت ہے ۔ ایشیا کی سب سے مضبوط ٹیم بھارت کو مانا جاتا ہے جو اس ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہی۔ ایشین گیزم میں اپنا ٹائٹل کا دفاع کرنے والی قومی ویمن ٹیم براہ راست کوراٹر فائنل کھیلے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.