ٹیسٹ میچز میں یونس اور مصباح کی وکٹیں اہم ہوں گی : پیٹر س

سٹریلوی کرکٹ ٹیم جانتی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ون ڈے کے مقابلے میں زیادہ مستحکم ہے ، اس لئے ٹیسٹ میچزمیں اس کے سب سے زیادہ تجربہ کار بیٹسمینوں مصباح الحق اور یونس خان کو ٹارگٹ کرے گی۔

دبئی (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ باولر پیٹرسڈل کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان پاکستان کے دو اہم اور تجربہ کار بیٹسمین ہیں اور وہ انہیں ہدف بنائیں گے۔ ان کی وکٹیں حاصل کر کے ہم پاکستانی ٹیم کو دباو میں لے سکتے ہیں۔ پیر کے روز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلوی ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کی وکٹ پر فاسٹ باولرز کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ اس وکٹ پر ریورس سوئنگ اور سپن باولروں کا کردار بہت اہم ہوگا۔ پیٹرسڈل نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی بھارت کی سپن وکٹوں پر کارکردگی بہت ہی مایوس کن رہی تھی لیکن اس کے بعد سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کی سپنرز کے خلاف کارکردگی اچھی رہی ہے اور وہ پاکستانی سپنرز کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور دوسرا چیلنج جو آسٹریلوی ٹیم کو اس وقت درپیش ہے وہ ہے دوبارہ عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کرنا۔ –

تبصرے بند ہیں.