جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہو گا

نوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے شروع ہو گی۔ پروٹیز نے رینکنگ میں پھر سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر نظریں جما لیں ہیں۔

ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کا دورہ نیوزی لینڈ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا افتتاحی مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ میزبان کیویز نے نئے کمبی نیشن کے ساتھ اِن ایکشن ہونے کی تیاری کر لی ہے۔ ادھر نمبر تین پروٹیز نے تینوں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مہمان ٹیم کا کہنا ہے کہ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کو وہ آئندہ سال اسی سر زمین پر شروع ہونے والے ورلڈکپ سمجھ کر ہی کھیلیں گےاور فتح سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.