مجھے پاکستان سے تعلق پر فخر ہے، میئر لندن کی مزار قائد پر حاضری

کراچی: 

میئر لندن صادق خان نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور کہا کہ مجھے پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر ہے۔

لندن کے میئر صادق خان ان دنوں اپنے 16 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے 3 روزہ دورے پر ہیں  اور آج انہوں نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ہے۔ میئر لندن کی مزار قائد آمد پر پاک بحریہ کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صادق خان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرے بند ہیں.