ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ،تیرہواں مرحلہ نیبالی کے نام

سینٹ ایٹائن سے چیمروس تک ایک سو ستانوے کلومیٹرز کا فاصلہ پانچ گھنٹے ،بارہ منٹ اور انتیس سیکنڈز میں طے کیا

فرانس ( اٹلی کے ونسنزو نیبالی نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13 واں مرحلہ جیت کر ایونٹ میں اپنی ٹاپ پوزیشن کو بھی مستحکم بنا لیا ۔فرانس میں جاری تاریخی سائیکل ریس دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ریس کا تیرہواں مرحلہ سینٹ ایٹائن سے چیمروس تک 197 اعشاریہ پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا ،خوبصورت پہاڑوں کی وادی میں ہونیوالی اس ریس میں بھی رائیڈرز نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ۔اٹلی کے ونسنزو نیبالی نے شاندار اور عمدہ رائیڈنگ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔ نیبالی مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے ، بارہ منٹ اور انتیس سیکنڈز میں طے کر کے سر فہرست رہے ،دس سیکنڈز کے فرق سے پولینڈ کے رافیل ماجکا کی دوسری اور جمہوریہ چیک کے لیوپولڈ کوئنگ کی تیسری پوزیشن رہی۔ ریس میں مجموعی طور پر زبردست کارکردگی دکھانے والے اطالوی سائیکلسٹ کا ییلو جرسی پر قبضہ بھی برقرار ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.