مناکو ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : کئی ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گئے

امریکہ کے جسٹن گاٹلین نے 200 میٹر ریس میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

مناکو () مناکو میں ہونیوالی ایتھلیٹک چیمپئن شپ کی 200 میٹر ریس میں سابق ورلڈ چیمپئن جسٹن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔امریکی ایتھلیٹ جسٹن گاٹلین مقررہ فاصلہ انیس اعشاریہ چھ آٹھ سیکنڈز میں مکمل کر کے سر فہرست رہے جمیکا کے نکل دوسرے اور فرانس کے کرسٹوف تیسرے نمبر پر رہے ۔مینز ہی کی 800 میٹر ریس میں اولمپک سلور میڈلسٹ نیجل آموس حریف ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر رہے۔بوٹسوانا کے نیجل نے مقررہ فاصلہ کم ترین دورانیہ میں مکمل کر کے ڈیوڈ روشیڈا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا مردوں کی 1500 میٹر ریس میں کینیا کے سیلاس کپلاگٹ بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے۔ کینین ایتھلیٹ ہم وطن ایسبل کیپروپ کا عالمی ریکارڈ بریک کر کے گولڈ میڈل کے حقدار بنے ۔ادھر 110 میٹر ہرڈلز ریس میں فرانس کے پاسکل مارٹینوٹ نے 12 اعشاریہ نو پانچ سیکنڈز میں فاصلہ مکمل کر کے نیشنل ریکارڈ بریک کیا اور سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے خواتین کی ایک سو میٹر ریس میں امریکہ کی ٹوری بوئی نے حیران کن پرفارمنس دکھا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔200 میٹر ریس کی ڈبل اولمپک چیمپئن جمیکن ایتھلیٹ ویرونیکا کی دوسری اور سلور میڈلسٹ موریلی تیسری پوزیشن پر رہیں خواتین کے ٹرپل جمپ ایونٹ میں کولمبیا کی کیٹرائن ابارگوئن گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئیں –

تبصرے بند ہیں.