ٹور آف یارکشائر سائیکل ریس ناروے کے نارڈائوگ لارس پیٹر نے جیت لی

ویک فیلڈ سے لیڈز تک 167 کلومیٹرز کا فاصلہ فاتح کھلاڑی نے بارہ گھنٹے سینتالیس منٹ میں طے کر کے کامیابی اپنے نام کی

یارکشائر : ناروے کے نارڈائوگ لارس پیٹر نے ٹور آف یارکشائر سائیکل ریس اپنے نام کرلی ۔ انگلینڈ میں جاری سائیکل ریس ٹور آف یارکشائر کا آخری مرحلہ ویک فیلڈ سے لیڈز تک 167 کلومیٹر پر مشتمل تھا ۔ شرکاء نے فائنل مرحلے میں کامیابی کے لئے خوب زور لگایا ۔ ناروے کے نارڈائوگ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ، انہوں نے فائنل مرحلے کا مقررہ فاصلہ بارہ گھنٹے سینتالیس منٹ میں طے کر کے فتح کا جھنڈا گاڑا ۔ سپین کے سیموئل سانچیز گونزالیز دوسرے جبکہ فرانسیسی سائیکلسٹ تھوماس ووکلر تیسرے نمبر پر رہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.