برج ٹائون ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 5وکٹ سے شکست دیدی، سیریز برابر

برج ٹائون…….ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آج ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی ہے۔ میچ میں آج تیسرے دن کھیل میں انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز 39رنز 5وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا تو ان کی پوری ٹیم 123رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، کالی اندھی ٹیم کی جانب سے جیروم ٹیلر، جیسن ہولڈر اور ویرا سیمی پرمول نے 3,3وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے اور سیریز 1-1سے برابر کرنے کے لیے 192رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے ڈیرن براوو82 اور جیرمین بلیک وڈ47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1995ء کے بعد یہ پہلی سیریز تھی، جو کہ ڈرا کی صورت میں ختم ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.