Latest National, International, Sports & Business News

باکسر عامر خان کا فلوئیڈ مے ویدر کو مقابلے کا چیلنج

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مے ویدر کو مقابلے کا چیلنج کر دیا ہے۔

لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلوئیڈ مے ویدر کو مقابلے کا چیلنج کر دیا ہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ مے ویدر کے مینجر نے مقابلے کی تاریخ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر نے حال ہی میں ہونے والے باکسنگ کے سب سے مہنگے مقابلے میں فلپائنی باکسر مینی پیکیائو کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے کر ناقابل شکست ٹھہرے ہیں۔ عامر خان امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر سے فائٹ کرنے کے شدید خواہش مند ہیں۔ متعدد مرتبہ انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.