ٹور آف کیلیفورنیا کا چوتھا مرحلہ پیٹر ساگن نے جیت لی

لیٹوین کے ٹام سکوجنس کو ایونٹ میں مجموعی برتری حاصل ، 107.6 میل کا فاصلہ چار گھنٹے چھ منٹ میں پورا کیا 

کیلیفورنیا  ) سلوواکیہ کے سائیکلسٹ پیٹر ساگن نے ٹور آف کیلیفورنیا کا چوتھا مرحلہ اپنے نام کر لیا جبکہ لیٹوین کے ٹام سکوجنس ایونٹ میں مجموعی برتری کے ساتھ سب سے آگے ہیں ۔ ٹور آف دی کیلیفورنیا کا چوتھا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوگیا ۔ مسلسل تین مرحلوں میں دوسری پوزیشن لینے والے سلواکی کھلاڑی پیٹر ساگن نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ تاہم تیسرے مرحلے کے ونر لیٹوین کھلاڑی سکوجنس 22 سیکنڈ کی لیڈ کے باعث مجموعی طور پر لیڈر قرار پائے ۔ سلواکی سائیکلسٹ پیٹر ساگن نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے 107.6میل کا فاصلے پر مشتمل ہدف کو چار گھنٹے 6 منٹ اور 56 سیکنڈز میں پورا کیا ، نیدر لینڈ کے ووٹر ویپرٹ دوسرے جبکہ برطانیہ کے مارک کیونڈش تیسری پوزیشن پر رہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.