اٹالین اوپن ٹینس ، راجر فیڈرر نے تیسرے مرحلے میں جگہ بنا

سوئس کھلاڑی نے یوراگوئے کے کھلاڑی پیبلو کیووس کو شاندار مقابلے کے بعد سات چھ اور چھ چار سے شکست دی

روم ) سوئٹززلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی ۔ اٹلی کے شہر روم میں ہونے والے اے ٹی پی ایونٹ کے تیسرے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کا مقابلہ یوراگوئے کے پیبلو کیووس سے ہوا ۔ ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ روجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے پیبلو کیووس کو شکست دے دی ۔ راجر فیڈرر کی فتح کا سکور سات چھ ، چھ چار رہا ۔ ایونٹ کے تیسرے مرحلے میں سوئس سٹار کا مقابلہ کیون اینڈرسن سے ہوگا ۔ اپنے کیرئیر میں ایک ہزار ٹائٹلز جیتنے والے راجر فیڈرر آج تک اٹالین اوپن جیتنے سے محروم رہے ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.