بحریہ ٹائون کی ریلیف ٹیموں کا دورہ ،متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا

بحریہ ٹائون اور دنیا نیوز کی ٹیموں نے کنٹرول لائن کے آخری گائوں کا دورہ کیا،5 ہزار متاثرین کو طبی امداد دی گئی 

سیالکوٹ ( ) بحریہ ٹاؤن اور ریلیف ٹیموں نے کنٹرول لائن پر سیلاب سے متاثرہ سیالکوٹ کے آخری گاؤں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ۔ بحریہ ٹاؤن کے ریلیف آپریشن کے انچارج بریگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر بٹ نے کنٹرول لائن پر آخری گاؤں چمبھیاں ، پتوال اور صالح پور کا دورہ کیا ، انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کل سے دستر خوان کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے ، پانچ ہزار سے زائد متاثرین کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ متاثرین کو آٹا، گھی ،چینی ، چاول،خشک دودھ اور پینے کے صاف پانی سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن فراہم کیا جا چکا ہے ۔ بحریہ ٹاؤن اور دنیا نیوز کی ریلیف ٹیمیں کنٹرول لائن پر موجودہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھر پور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں –

تبصرے بند ہیں.