فن لینڈ کار ریلی ،میزبان ملک کے جیری ماٹی لیٹوالا کی برتری

تیئس اعشاریہ چار چار کلومیٹر پر مشتمل ریس کا پہلا مرحلہ گیارہ منٹ سترہ اعشاریہ تین سیکنڈز میں طے کر کے سر فہرست رہے

فن لینڈ ) فن لینڈ کار ریلی کے پہلے روز میزبان ملک کے جیری ماٹی لیٹوالا نے برتری حاصل کر لی ۔ فن لینڈ کےشہر جاوسکائیلا میں ہونے والی کار ریلی کے پہلے روز دنیا بھر سے شریک ڈرائیورز نے خوب مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ دشوار گزار ٹریک پر مقامی ڈرائیورجیری ماٹی لیٹوالا تیئس اعشاریہ چار چار کلومیٹر پر مشتمل ریس کا پہلا مرحلہ گیارہ منٹ سترہ اعشاریہ تین سیکنڈز میں طے کر کے سر فہرست رہے ۔ دوسرے مرحلے میں بھی جیری ماٹی لیٹوالا نے 4 اعشاریہ ایک نو کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے پہلی پوزیشن اپنےنام کی ۔ فرانسیسی ڈرائیور سابسٹین اوگیئر چار اعشاریہ پانچ سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ برطانوی ڈرائیور ،کرس میکی نے تیسرے نمبر پر فنش لائن کراس کی ۔ –

تبصرے بند ہیں.