Latest National, International, Sports & Business News

وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک کی بندش کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور

پی ٹی اے نے قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی بندش کا حکم دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک کی بندش کی جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ لاہور ہائیکورٹ آفس قواعد و ضوابط کے تحت متفرق درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرے، درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی اے نے قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی بندش کا حکم دیا، بہت سے صارفین وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں، استدعا ہے کہ وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.