ویڈیو گیم مورٹل کومبیٹ ایکس کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا

نیویارک……مار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم مورٹل کومبیٹ ایکس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایت کار ایڈ بون کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنا یا گیا ہے جس میں کردار نت نئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیںگے۔وارنر برادرز کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم آئندہ برس14اپریل کوایکس باکس ون،پلے اسٹیشن3،پلے اسٹیشن 4اور پی سی پر ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.