Latest National, International, Sports & Business News

ویڈیو: جب بھی آتی ہوں ہار جاتے ہیں، خاتون کا اسٹیڈیم آکر بھارت کا میچ نہ دیکھنے کا فیصلہ

دو اہم مقابلوں میں شکست کے بعد بھارتی شائقین اپنی ٹیم پرغصہ ہونے کے ساتھ ساتھ افسردہ بھی ہیں، ایک ایسی ہی افسردہ بھارتی خاتون نے آئندہ بھارت کا کوئی بھی  میچ اسٹیڈیم آکر نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ میں بہت اداس ہوں جیسے ہی میچ ختم ہوا میری والدہ نے مجھے کال کی اور کہا اب اسٹیڈیم مت جانا، جب بھی اسٹیڈیم جاتی ہو انڈیا ہار جاتا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ پچھلے دو میچ اسٹیڈیم آکر دیکھے اور انڈیا ہار گیا، ایشیا کپ کا پہلا میچ جو کہ میں نے کیفے میں دیکھا اس میں انڈین ٹیم جیت گئی اس لیے اب اسٹیڈیم آنا چھوڑنا پڑے گا، دوسری ٹیمز کے میچ دیکھنے آؤں گی لیکن انڈیا کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم نہیں آؤں گی۔

صحافی نے خاتون سے سوال کیا کہ اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو آپ آئیں گی؟ جس پر خاتون نے افسردہ شکل بناتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتی پاکستان ہارے لہٰذا میں نہیں آؤں گی۔

میچ دیکھنے آئی بھارتی سپورٹر ایک اور خاتون نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریف بھی کی اور کہا  بابر اعظم کے ساتھ میری ایک ویڈیو وائرل بھی ہوئی ہے، وہ ایک بہت اچھے انسان ہیں۔

دوسری جانب اسٹیڈیم سے ہی پاکستانی اداکار مومن ثاقب کی بھی بھارت کی شکست اور پاکستان اور بھارت کا فائنل میں ٹاکرا نہ ہونے کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں مومن ثاقب کو  ایک انڈین شخص کو شکست پر دلاسہ دیتے اور انھیں سہارا دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.