وینزویلا كے صدر نكولس مدورو نے اپنی دیرینہ ساتھی سے شادی رچالی

کراکس: وینزویلا كے صدر نكولس مدورو نے اپنی دیرینہ ساتھی سیلیا فلورس سے شادی كرلی ہے۔ گزشتہ روز صدر مدورو نے سركاری ٹیلی ویژن كی نشریات میں اعلان كیا كہ انہوں نے اپنی پرانی ساتھی سیلیا فلورس سے شادی كرلی ہے، شادی كی تقریب نجی طور پر منعقد ہوئی جس كی صدارت كراكس كے میئر جارج راڈریگز نے كی۔ واضح رہے کہ نکولس مدورو اور سیلیا فلورس 1990 سے اكٹھے تھے تاہم ان کوئی اولاد نہیں ہے۔ فلورس وینزویلا كی قومی اسمبلی كی اسپیكر اور اٹارنی جنرل رہ چكی ہیں، وہ صدر ہیوگو شاویز كے وكلا كے پینل میں بھی شامل رہیں۔

تبصرے بند ہیں.