ویمن کبڈی ورلڈ کپ ، پاکستان نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا

ڈنمارک کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد 28 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی

جالندھر:ویمن کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا ۔ ھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ کے خواتین ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ کے لیے پاکستان کا سامنا ڈنمارک سے ہوا ، دونوں ٹیموں کی خواتین کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے خلاف خوب زور آزمائی کی اور جیت کے لیے خوب زور لگایا ، چار کوارٹرز پر مشتمل میچ میں قومی ویمن ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ، پاکستانی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈینش خواتین کو آؤٹ کلاس کیا ، پاکستان ٹیم کو ڈنمارک کے خلاف 28 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے فتح حاصل ہوئی ۔

تبصرے بند ہیں.