نیوزی لینڈ نے 5 ون ڈے میچوں کی سیریز 2-3 سے جیت لی

پاکستان کو آخری ون ڈے میں 68 رنز سے شکست دیکر کیویز نے 2-3 سے سیریز اپنے نام کر لی۔

ابوظہبی:  پاکستانی بلے باز نیوزی لینڈ کی طرف سے ملنے والے دو سو پچھہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کو مایوس کن آغاز ملا صفر پر ہی پہلی وکٹ گر گئی۔ ناصر جمشید کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے انہیں ہینری نے ایل بی ڈبلیو کیا جس کے بعد یونس خان میدان میں آئے۔ سابق کپتان کی تجربہ کاری صرف بارہ رنز تک کام آ سکی ۔ 38 رنز پر تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اسد شفیق تھے جو 7 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے ان کے بعد احمد شہزاد اسکور بورڈ میں 54 رنز کا اضافہ کیا اور چلتے بنے اور عمر اکمل صرف 6 رنز پر مککیلم کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ حارث سہیل اور سرفراز احمد نے مل کر اسکور بورڈ میں اضافہ کیا لیکن جب اسکور 172 پر پہنچا تو حارث سہیل آؤٹ ہو گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہی سرفراز بھی پولین واپس ہو لیے۔ انور علی 18 رنز بنا کر مککیلم کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی صرف 13 رنز ہی بنا پائے۔ آخری کھلاڑی ذوالفقار بابر تھے جو 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیریز کے پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز کو بیس رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا مارٹن گُپٹل آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے جس کے بعد کیوی بیٹسمین سنبھل کر کھیلنا شروع ہو گئے۔ دوسری وکٹ چھیاسی رنز پر گری براؤنلی چونتیس رنز آؤٹ ہو گئے۔ انہیں کپتان کین ولیمسن نے قدم جمائے یعنی آٹھ چوکے لگائے بس سنچری میکر نہ بن پائے۔ نروس نائنٹی کا شکار ہو کر ستانوے رنز پر پویلین واپس آئے روس ٹیلر نے اٹھاسی رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ان کی جارحانہ بیٹنگ میں پانچ چوکے اور ایک زور دار چھکا شامل تھا جس کی بدولت ٹوٹل مقررہ پچاس اوور میں 275 تک پہنچ گیا۔ محمد عرفان نے دو وکٹیں گرائیں، ذوالفقار بابر اور کپتان شاہد آفریدی نے ایک ایک شکار کیا۔

تبصرے بند ہیں.