حکومت کے مقامی قرضوں میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافہ

حکومت کے مقامی قرضوں میں ایک سال کے دوران ساڑھے تیرہ فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی حجم گیارہ ہزار چار سو چھہتر ارب روپے پر پہنچ گیا۔

کراچی: اسٹیٹ بنک کے اکتوبر تک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے مقامی قرضوں میں ایک سال کے دوران ایک ہزار تین سو چھیاسٹھ ارب روپے اضافہ ہوا۔ پرائز بانڈز فروخت کر کے پچپن ارب روپے کے قرض لئے گئے۔ بچت اسکیموں کے ذریعے ایک سو ستر ارب روپے کے قرض حاصل کئے گئے جس کے بعد مجموعی حجم دو ہزار دو سو بائیس ارب روپے ہو گیا تاہم ٹریژری بلز کی مد میں ایک ہزار دس ارب روپے کے قرض واپس کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.