اسلام آباد ہائیکورٹ: نجم سیٹھی کی تعیناتی پر وفاق سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری بارے کیس کی سماعت، نجم سیٹھی اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو نوٹسز جاری

اسلام آباد: ( ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری بارے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے کی۔ کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاء اشرف کی برطرفی میں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ نوٹس کے باوجود وفاق نے جواب جمع نہیں کروایا۔ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے کام کرنے سے روکا جائے۔ جس پر عدالت نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور وزیراعظم کے سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ کو دوباری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت اپریل کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.