ویمنز کرکٹ، پاکستان نے جنوبی افریقاکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، ون ڈے میچز کا حساب چکتا

شارجہ:پاکستانی ٹیم نےخواتین ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ چکا لیا۔اسماویہ اقبال کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقاکیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی6وکٹوںسےجیت لیا۔ پاکستان نے اس فتح کے ساتھ ہی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ فاتح ٹیم نے84رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ بسمعہ معروف 30 اور اسماویہ اقبال 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ اسماویہ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے6 وکٹوں پر 83 رنز بنائے۔ سیونی 23 رنز بنا کرنمایاں کھلاڑی رہیں۔ڈینے وان نئیکیکے 14،ٹریشا شیٹی ایک،لزیلی للی 2،مگنون ڈو پریز 12 اورنادینے موڈلے نے 2 نرز بنائے۔ شبنم اسماعیل دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ اسماویہ اقبال اور انعم امین نے دو، دو اور سمیعہ صدیقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف17.5اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔ بسمعہ معروف 30اور اسماویہ اقبال 21رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ مرینا اقبال 4، جویریہ خان 5، ارم جاوید15اور کپتان ثناءمیر5رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ سیونی اور ڈینی وان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی اتوار کو کھیلا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.