قومی نیزہ بازی: چیمپئن شپ کے تیسرے روز بھی سنسنی خیز مقابلے

لاہور………لاہور میں قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے تیسرے روز بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے، پاکستان رینجرز کے زیر اہتمام اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 416 گھڑ سواروں نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔ نیزہ بازی کے مقابلوں میں 106 ٹیموں اور 416 گھڑ سواروں نے شرکت کی، چیمپئن شپ کے چیف آرگنازئر کا کہنا تھا کہ اگلے سال نیزہ بازی کا ورلڈ کپ پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔ جس سے پاکستان کا سافٹ امیج مزید اجاگر ہوگا، پولو گراونڈ میں شائقین کی بڑی تعداد نیزہ بازی سے لطف اندوز ہونے اور گھڑ سواروں کو داد دینے کے لئے موجود تھی، گھڑ سواروں کی مہارت اور جذبہ بھی دیکھنے کے قابل تھا۔ چیمپئن شپ کے تیسرے روز مہما ن خصوصی کمانڈر منگلہ لیفٹینٹ جنرل بلال حسین تھے، جنہوں نے مقابلوں کو دیکھا اور کامیاب گھڑ سواروں کی مہارت اور جذبے کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.