ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح امریکی ٹیم کا مداحوں کے ساتھ جشن

کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کی ٹرافی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ، فٹبالرز نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں

کیلیفورنیا () ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن جاپان کو آؤٹ کلاس کرنے والی فاتح امریکی ٹیم جیت کا جشن منانے مداحوں کے درمیان پہنچ گئی ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فٹبال لوورز نے امریکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا ۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ اس موقع پر ٹرافی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا اور فٹبالرز نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں

 

تبصرے بند ہیں.