پاک چین اقتصادی راہداری سبوتاژ کرنے کیلئے ”را” کا نیا سیٹ اپ قا

ٹیم کی سربراہی انیل دھشمنا کریں گے، اقتصاری راہداری کو پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں متنازع بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا.

اسلام آباد: () پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع بنانے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی   را   نے نیا سیٹ اپ قائم کیا ہے جو اقتصادی راہداری کو سندھ، پنجاب، بلوچستان میں متنازع شکل دینے کی کوشش کرے گا۔ اس سیٹ کے سربراہ انیل دھشمنا ہوں گے اس کے علاوہ قائم کی جانے والی نئی ٹیم میں جنرل راجیشور سنگھ او دو جوائنٹ سیکرٹری شامل ہوں گے جن کا کام اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ جوائنٹ سیکرٹریز کے طور پر جے ایس رمیش اور ویوک جوہری کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوادر ایکسپریس وے پر ببھی دہشتگردی کی کارروائیوں کا ٹاسک جنرل راجیشور کے کاندھوں پر ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.