سپین میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے روائتی میلے کا آغاز

پامپلونا میں ہونے والے میلے میں بیلوں کے ساتھ دوڑتے ہوئے تین افراد شدید زخمی ہوگئے

سپین () سپین میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے روایتی میلے کا آغاز ہوگیا ۔ بپھرے بیلوں نے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا ۔ سپین کے شہر پامپلونا میں چھ بیلوں کو سڑک پر چھوڑا گیا ۔ ہزاروں افراد بھی بیلوں کے ساتھ دوڑ پڑے ۔ دو منٹ تئیس سیکنڈ کی دوڑ میں بپھرے بیلوں نے متعدد افراد کو زخمی بھی کیا ۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ سپین میں اس روایتی میلے کا آغاز چودہویں صدی میں ہوا تھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.