Latest National, International, Sports & Business News

ویمنز برٹش اوپن گالف ٹورنامنٹ ’’آج‘‘ سے سکاٹ لینڈ میں شروع ہوگا

20 اگست سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ4 روز تک جاری رہنے کے بعد 23 اگست کو اختتام پذیر ہوگا

ایڈنبرگ (سپو ر ٹس ڈیسک) ویمنز برٹش اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 44 واں ایڈیشن (آج) جمعرات سے سکاٹ لینڈ میں رائل ٹرون گالف کلب میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ایل پی جی اے ٹور ٹورنامنٹ کا 44 واں ایڈیشن ہے جو پہلی بار رائل ٹرون گالف کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ عالمگیر وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے بن دروازوں کے پیچھے بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی ۔ ایل پی جی اے ایونٹ میں جاپان کی نامور گالفر ہیناکو شیبونو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 45 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔20 اگست سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ4 روز تک جاری رہنے کے بعد 23 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.