ویلنگٹن ٹیسٹ،میکولم کی ڈبل سنچری،پارٹنرشپ کا عالمی ریکارڈ قائم

ویلنگٹن()ویلنگٹن ٹیسٹ میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر میزبان کیویز نے چھ وکٹ پر 571 رنز کے ساتھ بھارت پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

برینڈن میکولم نے بھارتی بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔320 رنز کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے کیوی ہیرو نے واٹلنگ کے ساتھ پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ویلنگٹن میں ہونیوالے سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز بھی برینڈن کا بلا خوب چلا۔میکولم نے ٹیسٹ کیریر کی مسلسل دوسری ڈبل سنچری سکور کی۔وہ کیریر بیسٹ بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔میکولم اور واٹلنگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی وکٹ پر 352 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر عالمی ریکارڈ بریک کیا جو اس سے پہلے 351 رنز کے ساتھ سری لنکا کے پاس تھا۔واٹلنگ کیریر کی تیسری سنچری مکمل کر کے 124 رنز پر آؤٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر میکولم کے ساتھ جمی 67 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ، اس سے پہلے بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے تھے۔

تبصرے بند ہیں.