بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز، پاکستان نے بھارت کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز میں روایتی بھارت کو وائٹ واش کر دیا۔ تیسرا میچ جیت کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔

فیصل آباد: () اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان بھارت ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ کھلاڑی آؤٹ پر 197 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قومی بلائنڈ کی جانب سے محمد اکرم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا وہ 105 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔ قومی ٹیم نے اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا کر فتح اپنے نام کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.