ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیش کی مینز،ویمنز ٹیموں کا اعلان

ڈھاکہ ()ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مینز اور ویمنز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آئندہ ماہ سے بنگلہ دیش میں شروع ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے میزبان بورڈ نے پندرہ رکنی سکواٖڈ کا اعلان کیا۔چیف سلیکٹر فاروق احمد نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں متاثر کن پرفارمنس دینے والے صابر رحمان اور شبیر حسین کو منتخب کر لیا۔عرفات سنی کو ڈراپ کر کے فٹ ہونیوالے سپنر عبدالرزاق کو شامل کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں مشفیق الرحیم مینز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میزبان ویمن ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ میں سلمہ خاتون کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.