نئی بھارتی ریاست تلنگانہ کے قیام پر وزیر اعلٰی مستعفٰی ہو گئے

نئی بھارتی ریاست تلنگانہ کے قیام کے خلاف آندھرا پردیش کے وزیر اعلٰی مستعفی ہو گئے۔ راجیہ سبھا میں ریاست کے قیام پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔

آندھرا پردیش:() وزیر اعلٰی کرن کمار ریڈھی نئی بھارتی ریاست تلنگانہ کے قیام کے خلاف احتجاجا وزارت اعلٰی کے منصب سے مستعفی ہو گئے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان نے ریاست کے قیام کے خلاف شدید ہنگامہ آرائی کی متعدد ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو کر لیا جس کے بعد ایوان کی کار روائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ دوسری جانب اتر پردیش اسمبلی میں بھی امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ارکان نے ہنگامہ آرائی کی۔

تبصرے بند ہیں.