ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہلا ٹیسٹ دس وکٹوں سے ہرا دیا

بنگلہ دیش کی ٹیم نے فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگز میں کچھ مزاحمت دکھائی تا ہم وہ میزبان ٹیم کو فتح کے لئے صرف 13رنز کا ہدف دے سکی جو اس نے بغیر وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔

کنگز ٹاون (نیٹ نیوز) کھیل کے آخری روز بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنی نا مکمل اننگز پانچ وکٹ پر 256 رنز سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 314 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ میچ کی خاص بات کپتان مشفق الرحیم کی شاندار سنچری تھی ، جنہوں نے 116رنز بنائے ، تا ہم وہ اپنی ٹیم کو ایک بڑی شکست سے نہ بچا سکے۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے روچ نے چار ، جب کہ گبریل اور بین نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ ڈبل سنچری سکور کرنے والے بریتھ ویٹ کو مین آ ف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ آخری سکور اس طرح رہا۔ ویسٹ انڈیز سات وکٹ پر 484 رنز بنا کر اننگز ختم کرنے کا اعلان ، اور بغیر وکٹ کھوئے 13 رنز۔ بنگلہ دیش پہلی اننگز 182 اور دوسری اننگز میں 314 رنز۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ تیرہ ستمبر سے سینٹ لوسیا میں شروع ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.