سعید اجمل پر پابندی ، شائقین کرکٹ نے سازش قرار دے دی

پاکستان کے مایہ ناز سپنر اور ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون باولر سعید اجمل پر آئی سی سی کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کو شائقین کرکٹ نے پاکستان کے خلاف ایک سازش قرار دے دیا ہے۔

لاہور () گال ٹیسٹ کے دوران فیلڈ امپائرز کی رپورٹ میں سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد میلبورن میں آئی سی سی کے خصوصی پینل نے سعید اجمل کا باولنگ ٹیسٹ لیا۔ آئی سی سی کے مطابق قومی آف اسپنر کی باولنگ انٹرنیشنل قوانین کے مطابق نہیں تھی بلکہ ان کی بولنگ کا زاویہ 15 ڈگری سے تجاوز کر گیا جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی۔ پاکستان کے شائقین نے اس کو ایک سازش قرار دیا ہے ، اور کا کہنا ہے کہ پہلے پاکستان کے دیگر باولرز محمد آصف اور محمد عامر سے خوفزدہ ہو کر ان کو کرکٹ سے نکالا گیا اور اب عالمی کپ سے پہلے سعید اجمل کو آوٹ کر دیا گیا ہے۔ سعید اجمل پر الزام پہلے بھی لگایا گیا تھا اور اسی آئی سی سی نے انہیں کلیئر کیا تھا ، مگر اب سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کو عالمی سازش کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ –

تبصرے بند ہیں.