ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو دوسرا ٹیسٹ بھی 296 رنز سے ہر ا دی

بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ نہ کر سکی اور پوری ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے سے قبل ہی 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، اس طرح ویسٹ انڈیز نے لگاتار دوسرا میچ جیت کر دومیچز کی سریز بھی جیت لی ہے۔ 

سینٹ لوسیا (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر 208 رنز کے ساتھ اپنی نا مکمل اننگز کا آغاز کیا اور جب چندر پال نے اپنی سنچری مکمل کر لی تو اننگز ڈیکلیئر کردی گئی۔ اس موقع پر چار وکٹ پر 269 رنز سکور تھا۔ اس طرح مہمان ٹیم کو فتح کے لئے 489 رنز کا ایک مشکل ہدف دیا۔ تا ہم وہ کھیل کو پانچویں روز بھی نہ لے جا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تعمیم اقبال 64 ، شمس الرحمان 39 اورمومن الحق 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، جب کہ ویسٹ انڈیز کے باولر بین نے 72 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ٹیلر نے تین کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ سنچری میکر چندر پال کو مین آف دی میچ کا انعام ملا ، جنہوں نے پہلی اننگز میں بھی 84 ناٹ آوٹ بنائے تھے جب کہ ویسٹ انڈیز کے ہی بریتھ ویٹ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ آخری سکور اس طرح رہا۔ ویسٹ انڈیز380 اور چار وکٹوں پر 269 رنز ، بنگلہ دیش 161 اور192 رنز۔ –

تبصرے بند ہیں.