نیشنل ٹی ٹونٹی کا آغاز ،پہلے روز چار میچز ہونگے

کوئٹہ ،حیدر آباد ،فاٹا چیتاز ،راولپنڈی ریمز ،کراچی ڈولفنز ، لاڑکانہ بلز ،کراچی زیبراز اور ملتان ٹائیگرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی 

کراچی ( ) نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ایونٹ کے پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے ۔ افتتاحی میچ میں کوئٹہ بئیرز کے خلاف حیدرآباد ہاکس کی بیٹنگ جاری ہے ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ بئیرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر حیدر آباد ہاکس کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ ہاکس کو دو رنز پر ہی پہلا نقصان ہو گیا جب اوپنر عظیم گھمن صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ آج ہونیوالے دیگر میچز میں فاٹا چیتاز اور راولپنڈی ریمز ، کراچی ڈولفنز اور لاڑکانہ بلیوز جبکہ کراچی زیبراز اور ملتان ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.