وہاب ریاض کی بائولنگ پر وکٹ بچانا خوش قسمتی تھا: شین واٹسن

آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی بائولر وہاب ریاض کی گیندوں پر وکٹ بچانا صرف خوش قسمتی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دوبارہ موقع ملنے پر اس بات کو ثابت کیا کہ ابھی مجھ میں ون ڈے کرکٹ باقی ہے۔

میلبورن: (ویب ڈیسک) میلبورن فیڈریشن سکوائر پر منعقدہ تقریب جشن میں میڈیا سے گفتگو میں شین واٹسن نے کہا کہ میں پاکستانی پیسر وہاب ریاض کے خطرناک ترین سپیل پر وکٹ بچانے میں کامیاب رہنے کو اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کرتا ہوں۔ ورلڈ کپ فتح پر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مائیکل کلارک کے ہم عمر 33 سالہ شین واٹسن نے کہا کہ پرتھ میں افغانستان سے گروپ میچ میں ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کے باوجود مجھے اپنے کیریئر کے ختم نہ ہونے کا یقین تھا۔ میں نے دوبارہ موقع ملنے پر اس بات کو ثابت کیا کہ ابھی مجھ میں ون ڈے کرکٹ باقی ہے۔ واضع رہے کہ آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن ابھی مزید ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا چاہتے ہیں۔ واضع رہے کہ ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹرز فائنل میچ میں قومی ٹیم کے بائولر وہاب ریاض نے ایسی شاندار بائولنگ کی کہ لیجنڈ کھلاڑی بھی ان کی تعریف کے بغیر نہیں رہ سکے تھے. ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز برائن لارا نے وہاب ریاض کی بائولنگ کو شاندار قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے پر دائر جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جبکہ ان سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا. دوسری جانب سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے وہاب ریاض کی بائولنگ پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی بائولر نے جس قسم کی بائولنگ کی وہ سالوں یاد رہتی ہیں –

تبصرے بند ہیں.