افغان لیگ سپنر فواد احمد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں شامل

واد احمد نے حالیہ شیفلڈ شیلڈ سیزن میں 24.85 کی اوسط سے 48 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

میلبورن: (ویب ڈیسک) پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان لیگ سپنر فواد احمد نے ٹیسٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے دی ہے۔ رواں سال مئی میں دورہ ویسٹ انڈیز اور پھر انگلینڈ میں شیڈول ایشز سیریز کیلئے انھیں آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انھیں ورلڈ کپ کے ہیرو گلین میکسویل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فواد احمد کو 2013ء کی ایشز سیریز کے موقع پر آسٹریلوی شہریت ملی تھی لیکن نوجوان ایشٹون ایگر کو ان پر فوقیت دی گئی۔ فواد احمد نے حالیہ شیفلڈ شیلڈ سیزن میں 24.85 کی اوسط سے 48 وکٹیں لے کر آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے دورازے پر دستک دی۔ وہ چیمپئن سائیڈ وکٹوریہ میں شامل رہے۔ ماضی میں پاکستانی نژاد عثمان خواجہ بھی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.